ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں کانگریس کو 130 سے ​​زائد سیٹیں ملنے کا دعویٰ کرتے ہوئے سدارامیا نے کھیلا کنڑ اکارڈ

کرناٹک میں کانگریس کو 130 سے ​​زائد سیٹیں ملنے کا دعویٰ کرتے ہوئے سدارامیا نے کھیلا کنڑ اکارڈ

Wed, 10 May 2023 22:54:19    S.O. News Service

بنگلورو،10؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس لیڈر سدارامیا نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ سے قبل ان کی پارٹی 150 سیٹیں جیت لے گی سدارامیا نے پولنگ کے دن 'کنڑا کارڈ' کھیلتے ہوئے   ہندی میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا اور صحافیوں سے کہا کہ آپ  ہندی سے نہیں بلکہ  انگریزی یا کنڑا میں سوال پوچھے۔  سدرامیا  نے کہا کہ، "یہ کرناٹک ہے، یہاں کی سرکاری زبان کنڑا ہے۔ مجھ سے کنڑا یا انگریزی میں سوال پوچھیں، ہندی میں نہیں۔'سدارامیا نے لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی بھی اپیل کی اور کہا کہ کرناٹک کا مستقبل خطرے میں ہے۔ ریاست میں برسراقتدار بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں بی جے پی کی کامیابیاں صفر رہی ہیں۔

ورونا اسمبلی حلقہ میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے سدرامیا  نے  کہا کہ کرناٹک کے لوگوں کو دیکھنے کے بعد، میں مسلسل کہہ رہا ہوں کہ کانگریس پارٹی کو 130 سے ​​زیادہ سیٹیں ملیں گی اور یہ تعداد 150 تک بھی جا سکتی ہے۔ یادرہےت کہ  ورونا اسمبلی حلقہ میں سدرامیا کے مقابل  بی جے پی کی طرف سے مضبوط رہنما ، وی سومنّا ہیں ۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی پیسے اور طاقت کے ذریعے انتخابات جیتنا چاہتی ہے اور اشارہ دیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بدعنوانی کے بارے میں بات نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی عوام کو کیا بتائے گی؟ پچھلے چار سالوں میں اس نے کیا ترقی کی ہے؟ عوام کو دستیاب چاول 7 کلو سے کم ہو کر 4 کلو رہ گیا ہے۔ بی جے پی نے پچھلے چار سالوں میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔ بی جے پی پیسے کی طاقت سے الیکشن اور اقتدار جیتنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا وزیراعظم نے جلسوں میں کرپشن پر بات  کی؟ کیا اس نے اپنی درخواستوں کے بارے میں بات کی؟ آخر عوام کس کارنامے کے لیے بی جے پی کو ووٹ دیں گے ؟


Share: